آسٹریلیا میں منعقدہ فائن فوڈ نمائش میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب
  16  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 2 مئی 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں چاول، شہد، کھجور، سی فوڈ، کیٹرنگ، کٹلری کی مصنوعات، مصالحہ جات، دالیں، خشک میوے، فروزن اور تیار مصنوعات، ڈیری، انڈے، ڈبہ بند غذائیں اور آرگینک مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 11 تا 14 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکیں گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved