مکہ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر،رواں سال عوام کے لئے کھول دیا جائیگا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار

ریاض(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل مکہ مکرمہ میں رواں سال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،یہ ہوٹل جسے ابراج کدائی کا نام دیا گیا ہے،10 ہزار کمروں پر مشتمل ہوگا جبکہ یہ 14 لاکھ سکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہوگا۔دس ہزار کمروں کے ساتھ ساتھ اس ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹس،ایک بڑا شاپنگ مال اور پرتعیش بال روم بھی ہوگا،اس ہوٹل کی تعمیر پر سعودی حکومت کی جانب سے 3.5 ارب ڈالرز (تین کھرب 65 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کیے جائیں گے۔اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے سرمایہ سعودی وزارت خزانہ نے فراہم کیا جبکہ اس کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے،یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مسجد، مسجد الحرام سے دو کلو میٹر دور واقع ہوگا جہاں حج یا عمرہ کے لیے ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے آتے ہیں۔یہ ہوٹل عوام کے لیے کھولا جائے گا مگر اس کی پانچ منزلیں سعودی شاہی خاندان کے لیے مخصوص ہوں گی،ہوٹل اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے حجم کے سامنے بیشتر شہر یا قصبے بھی چھوٹے محسوس ہوں گے۔اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہوں گے جن میں سے 10 میں 4 سٹار ہوٹل کی آسائشات فراہم کی جائیں گی جبکہ دو میں فائیو سٹار سہولیات ہوں گی اور وہ اہم افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved