وسیم اکرم نے کریم کے کرایوں میں کمی کردی!
  18  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی(ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو 15 اپریل سے سفری سہولیات فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی’کریم‘ کا اعزازی سی ای او مقرر کردیا گیا ہے اور انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی میں ’کریم گو‘ سروس کے کرایوں میں بالترتیب 25 اور 200 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔خبروں کے مطابق کاروں کے ذریعے آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے والی ایپ کے حوالے سے مشہور کمپنی ’کریم‘ نے مشہور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کو اپنا اعزازی سی ای او مقرر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اُدھر وسیم اکرم نے بھی یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا اعلان یہ جاری کیا کہ کراچی اور لاہور میں ’کریم گو‘ سروس سے استفادہ کرنے والوں کےلیے کرائے کم کردیئے گئے ہیں۔سابق پاکستانی کرکٹر اور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جب کہ اس دوران وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے کوچ بھی رہے اور ان کے زیرِ تربیت یہ ٹیم 2012 اور 2014 میں اس ٹورنامنٹ کی چیمپئن بھی بنی۔وسیم اکرم اپنی حالیہ پوزیشن یعنی سی ای او ’کریم‘ کےلیے بہترین ہیں کیونکہ ماضی میں بھی وہ ایک ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو انہیں پاکستان میں صفِ اوّل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہی کےلیے موزوں ترین بناتی ہیں۔ اس تبدیلی کے بارے میں ’کریم‘ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کہتے ہیں: ’’میں وسیم اکرم کا سی ای او کے طور پر اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں اور وہ ’کریم‘ کےلیے سماجی طور پر موزوں ترین ہیں اور ’کریم پاکستان‘ کی قیادت سنبھالنے کےلیے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ مجھے فخر ہے کہ یہ مشعل میں انہیں سونپ رہا ہوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے ملازمین، کپتانوں اور صارفین کےلیے بہترین تبدیلیاں لائیں گے۔سی ای او کا عہدہ سنبھالتے ہی وسیم اکرم نے ’کریم‘ کے کپتانوں اور صارفین سے کہا کہ وہ انہیں ’کریم‘ میں ایسی ایک ممکنہ تبدیلی کے بارے میں بتائیں جس کے بارے میں وہ چاہتے ہیں کہ اس کا فیصلہ وہ اس حیثیت میں اوّلین بنیادوں پر کریں۔ مختلف آراء، تجربات اور تبصروں کا جائزہ لینے کے بعد وہ جس نتیجے پر پہنچے، اس کی روشنی میں انہوں نے ’کریم‘ میں کرایوں کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعزازی سی ای او کی حیثیت سے وسیم اکرم نے لاہور اور کراچی میں کریم کے کرائے کم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ کرایوں میں یہ کمی صرف ’کریم گو‘ کے تحت چلنے والی کاروں کےلیے ہے جو لاہور کےلیے 25 فیصد اور کراچی کےلیے 20 فیصد ہے۔ اس کمی کے باعث لاہور میں ’کریم گو‘ کا کم سے کم کرایہ صرف 100 روپے ہوجائے گا۔کریم کا مقصد سفر اور نقل و حرکت (ٹرانسپورٹ) کےلیے ہر ایک کو ہر روز قابلِ بھروسہ، محفوظ، آسان اور باکفایت سہولت فراہم کرنا ہے۔ اب ’کریم‘ کی جانب سے کرایوں میں کمی اس کے صارفین پر سفری اخراجات کا بوجھ کم کردے گی۔ لاہور اور کراچی میں ’کریم‘ اور بھی زیادہ باکفایت اور قابلِ بھروسہ بن چکی ہے۔’کریم‘ اس خطّے میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی صفِ اوّل کی سروس ہے جو اپنی موبائل ایپ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی قابلِ بھروسہ، محفوظ اور باکفایت سہولت فراہم کرتی ہے۔ کریم خطے کی ’شیئرنگ اکانومی‘ میں سب سے آگے ہے جس کا مشن لوگوں کی زندگی سادہ بناتے ہوئے لاکھوں نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔ جولائی 2012 میں قائم ہونے والی ’کریم‘ آج 11 ملکوں کے 50 سے زیادہ شہروں میں سفری سہولیات فراہم کررہی ہے جن میں مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کے علاوہ پاکستان اور ترکی بھی شامل ہیں :-

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved