پاناما کیس کا فیصلہ، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان
  19  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (ویب ڈیسک)پاناماکیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تفصیل کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی جا رہی ہے ،سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی ۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
18%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
18%
پسند ںہیں آئی
65%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved