عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  21  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
لندن (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤمیں ایک فیصد تک کی کمی واقع ہو گئی۔فرانس اور برطانیہ کے آمدہ عام انتخابات اور امریکا کی شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں مستقبل کی تجارت کے دوران سونے کی طلب میں کمی کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک فیصد تک گر گئے ہیں۔لندن سپاٹ میں قیمت میں 0.7 فیصد کمی کے ساتھ ایک اونس سونے کو 1275.73ڈالر میں خریدا گیا جبکہ امریکی سونا 0.9 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 1282ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔چاندی یعنی سپاٹ سلور کی قیمت بھی 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 18.13ڈالر ،پلاٹنیم 976.70 ڈالر اور پلاڈیم 774 ڈالر فی اونس رہا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved