لندن میں سب سے زیادہ جائیداد کس کی؟حیرت انگیزانکشافات سامنے آگئے
  12  جون‬‮  2017     |      کاروبار
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے نے لندن میں قطرکی سرمایہ کاری سے متعلق حیرت انگیزانکشاف کیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں جتنی زمین قطر کے پاس ہے اس بنیاد پر کہاجانے لگا ہے کہ اتنی زمین تو کود برطانیہ کی ملکہ کے پاس بھی نہیں ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے کسی بھی علاقے سے گزریں تو شاید ہی ممکن ہو کہ کسی جگمگاتے ہوٹل یا کثیر المنزلہ عمارت میں قطر کا پیسہ نہ لگا ہو۔ لندن کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی قطر کے حص ہیں۔ گزشتہ کئی برس میں قطر برطانیہ میں تقریباً 35 ارب پونڈ کی سرمایہ کاری کرچکا ہے جو اگلے پانچ برس میں 40 ارب پونڈ تک پہنچنے والی ہے اوراسی بنیاد پر کہا جانے لگا ہے کہ لندن میں جتنی زمین قطر کے پاس ہے اتنی زمین ملکہ برطانیہ کے پاس بھی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق قطر نے برطانیہ سے لے کر امریکہ اوردنیا بھر کے دیگر ممالک میں میں 335 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اگرچہ، آنے والے پانچ سے دس سال میں سرمایہ کاری کی یرفتار تھوڑی سست پڑ سکتی ہے کیونکہ اب قطر 35 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے امریکہ کا رخ کر رہا ہے۔پراپرٹی ریسرچ کمپنی ڈاچا کے مطابق،لندن میں قطر کے پاس 879 کمرشل اوررہائشی املاک ہیں ان میں سے 26 ملین اسكوائر فٹ زمین تجارتی زمرے میں آتی ہے۔ لندن میں قطر کی اس املاک میں کینری وارلف گروپ ہے جسے قطر نے بک فیلڈ پراپرٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر 2015 میں 2.6 ارب پونڈ کی قیمت پر خریدا تھا۔ مذکورہ گروپ کے پاس لندن کے ساؤتھ بینک پر سوائے ہوٹل کی دس فیصد سے لیکر شارڈ ہوٹل میں پچانوے فیصد کی شراکت ہے۔اس کے علاوہ حال ہی میں قطر نے لندن کے مشہور ڈیپارٹمینٹل اسٹور’’ہیرڈس‘‘ کو بھی 1.5 ارب پاؤنڈ میں خریدا ہے۔ قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کی ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ یونٹ نے لندن کے گروزنر اسکوائر پر واقع امریکی سفارت خانے کو بھی نایک شاندار ہوٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔
سال 2012 کے اولمپک ایتھلیٹ ولیج کی ترقی اور ایسے تمام دیگر پروجیکٹس پر بھینکام جاری ہے جن سے تقریبا 4000 رہائشی یونٹس کو لیز پر دیا جائے گا۔برطانوی ہوٹلوں میں سرمایہ کاری کے معاملے میں بھی قطر کسی سے پیچھے نہیں، قطر کے پاس بارکلے، کناٹ، پارک لین میں انٹركونٹنیٹل اور كلریزجیسے تمام مہنگے ترین ہوٹل ہیں۔ لندن کی مشہور عمارت شارڈ میں بھی قطر کا حصہ ہے۔برطانیہ میں تیل کی درآمد میں 29 فیصد حصہ قدرتی گیس کا حصہ ہے اور برطانیہ اپنی ضرورت کی قدرتی گیس کا پورا حصہ قطر سے ہی درآمد کرتا ہےجو بڑے بڑے بحری جہازوں میں مڈفورڈ بندر گاہ کے جنوبی ٹرمینل سے ہوتا ہوا آتا ہے۔اس ٹرمینل میں بھی قطر پٹرولیم کے 67.5 فیصد حصص ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ کے کارپوریٹ گھرانوں جیسے کہ سینزبری میں 22فیصد، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ میں 20 فیصد، برٹش ایئر ویز کی مالک کمپنی انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ میں بھی 20 فیصد حصص قطر کے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved