سونے کے حوالے سے دلچسپ حقائق
  7  جولائی  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سونا(گولڈ) کسے پسند نہیں ہے۔ چاہے کسی کے پاس سونا ہو یا نہ ہو لیکن وہ سونے کی قیمت بڑھنے پر پریشان اور گھٹنے پر خوش ضرور ہوتا ہے۔ لیکن سونا صرف ایک قیمتی دھات ہی نہیں بلکہ اس سے جڑے کئی دلچسپ حقائق بھی ہیں۔

وہ حقائق یہ ہیں۔ ٭ دنیا میں سونے کا سب سے بڑا ٹکڑا 1869ء میں آسٹریلیا میں ملا جس کا وزن 72 کلوگرام تھا۔ ٭ دنیا بھر میںسونا پیدا کرنے والے سب سے بڑے تین ممالک چین ، امریکا اور آسٹریلیا ہیں جو عالمی پیداوار کا ایک تہائی پیداوار فراہم کرتے ہیں۔ ٭ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک ہے ۔ ٭ ایک فرضی حقیقت یہ ہے کہ اگر دنیا بھر میں موجود سونے سے 0.5 مائیکرون (مائیکرون = میٹر کا دس لاکھ واں حصہ) موٹائی کا تار تیار کیا جائے تو اس کو اس کرہ ارض کے گرد 1 کروڑ 12 لاکھ مرتبہ لپیٹا جاسکتا ہے۔ ٭ امریکا کے ریزرو بینک میں تقریبا 7385 ٹن سونا محفوظ ہے۔ ٭ دنیا بھر سے نکلنےوالے سونے کی تقریبا نصف مقدار زیورات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ ٭ایورات میں کھوٹ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ 24 قیراط سونا بہت نرم ہوتا ہے اور آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔ ٭ طب کے شعبے میں سونے کا سب سے معروف استعمال دانتوں کے سلسلے میں ہے جب کہ اس کو کینسر کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جراثیم کے خلاف مزاحمت کیلئے سونا بہترین دھات ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved