سعودی حکومت نے حجاج کی گارنٹی رقم مقرر کردی
  12  جولائی  2017     |      کاروبار

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حاجیوں کی گارنٹی رقم کا اعلان کرتے ہوئے تمام آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ فی کس 400 ریال حکومت کو ادا کریں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400 ریال بطور ضمانتی رقم حکومت کو جمع کروائیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس رقم کی وصولی یکم ذوالقعدہ سے شروع کردی جائے گی جس کے بعد حج سیزن میں عازمین کی الیکٹرانک رجسٹریشن یقینی اور آسان بنا دی جائے گی۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے ٹریول ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ بینکس میں یہ رقم جمع کروائیں اور منظور شدہ گارنٹی حاصل کریں، اس رقم کے عوض حجاج کو ٹرانسورٹ، رہائش، طعام وغیرہ کے انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔ سعودی حکومت نے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروانے اور متعلقہ شکایات یا خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزاتِ داخلہ، وزارتِ حج اور وزارتِ تجارت کے نمائندوں پر مبنی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved