وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  1  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)کابینہ کی تحلیل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نہ سکا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خصوصی حالات کے پیش نظر یکم اگست سے قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں مجاز اتھارٹی کے فیصلے تک برقرار رہیں گی جبکہ قیمتوں

میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اوگرا کی طرف سے یکم اگست سے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 67 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 7پیسے سستا کرنے اور مٹی کا تیل 13 روپے، لائٹ ڈیزل آئل10 روپے 1 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش بھجوائی گئی تھی۔یاد رہے پیٹرول کی موجودہ قیمت 71 روپے 30 پیسے ڈیزل79 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 44 فی لیٹر مقرر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved