امارات میں ٹیکس نفاذکا آئینی فریم ورک جاری
  1  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ٹیکس نفاذ کے حوالے سے آئینی فریم ورک جاری کردیا ۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ایک قانونی فریم ورک جاری کیا ہے ، جس کے تحت امارات میں ٹیکس قوانین کے نفاذ کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔فریم ورک میں وفاقی ٹیکس اتھارٹی کے قیام اور

انتظام کے علاوہ ٹیکسوں کی وصولی کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے ۔ٹیکسوں کے نفاذ کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیوں اور اداروں پر یہ لازم ہوگا کہ وہ اپنا پانچ سال کا ٹیکس ریکارڈ محفوظ رکھیں ۔دبئی کے نائب حکمراں شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ٹیکس نفاذ کے لیے فریم ورک کے اجرا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک سنگ میل قرار دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں ٹیکسوں کے نفاذ کا مقصد حکومتی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تسلسل برقرار رکھا جاسکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved