وزیراعظم کے نااہل ہونے سے غیر یقینی صورتحال بڑھی،موڈیز
  1  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے پاکستان میں غیر یقینی صورتحال بڑھی ہے۔یہ صورتحال پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر منفی اثر ڈالے گی۔موڈیز کے مطابق نوازشریف کی برطرفی حکومتی پالیسی کےتسلسل کوجاری رکھنے کے لیے خطرناک ہے،شریف خاندان کی چھان بین کا عمل پالیسی بنانے کو روک دے گا

اور موجودہ صورتحال معاشی اصلاحات کی رفتار کو سست کردے گی۔ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور نئے بیرونی خدشات پیدا ہوئے ہیں،منصوبے کے مطابق سی پیک پر کام ہوتا ہےتو معاشی نمو بڑھے گی،سی پیک سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔موڈ کے مطابق سیاسی خدشات پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر اثر انداز ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام حکومت کی بیرون ذرائع سے قرض گیری کی صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved