پاکستانی کینو کی برآمدات کو خطرہ
  1  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز امپوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برآمدی منڈیوں میں سخت مقابلے کی وجہ سے 20کروڑ ڈالر کی کینو کی برآمدات خطرے میں ہیں حکومت کو توجہ دینا ہوگی۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز امپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ کم قیمت ہونے کی وجہ سے پاکستانی کینو کی مانگ زیادہ ہے

۔انہوں نے بتایا کہ مراکش، مصر اور ترکی کینو برآمد کرنے پر7 فیصد تک سبسڈی دیتے ہیں۔ بسڈی کی وجہ سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کی برآمد خطرے میں ہے۔وحید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو بھی کینو کی برآمد پر مالی معاونت فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستانی کینو کی اہم مارکیٹ ہے لیکن امپورٹ پرمٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سیزن ایران کو کینو ایکسپورٹ نہیں کیا جاسکا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved