اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا
  1  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 70 پیسے سے کم ہوکر107 روپے 70 پیسے پر آگیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام

سٹے بازوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے طلب کے حساب سے ڈالر کی سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3وپے 30پیسے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved