شہباز شریف نے سی پیک سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا
  3  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

لاہور: ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 4 سال کے دوران ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے مکمل ہوئے اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے جب کہ مخالفین نے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت اور جمہوری استحکام کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے جب کہ ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے جس کی فلاح و بہبود دل و جان سے عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو روکنے کیلئے دھرنا گروپ نے کتنے دھرنے دیئے اور اس دوران چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم چین نے مثالی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان کو دی جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لایا ہے اور تباہ حال معیشت کو اپنی ڈگر پر چلایا تاہم ایک بار پھر مخالفین نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں مگر ہم ان رکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں جائے گی اور 2018ء کے الیکشن میں ڈنکے کی چوٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام پہلے کی طرح اب بھی دھرنے، الزامات اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وہ ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved