سند ھ طاس معاہدہ:چناب اور جہلم کےپانی پرپاکستان کاحق ہے،عالمی بنک
  4  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب نیوز)ورلڈ بنک کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں پراختلاف ہے،سند ھ طاس معاہدےکےتحت چناب جہلم کےپانی پربلاروک ٹوک پاکستان کاحق ہے۔ورلڈ بنک سے جاری بیان کے مطابق واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والے پاکستان اوربھارت سندھ طاس معاہدےپر سیکریٹری سطح کے مذاکرات ہوئے،ورلڈ بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان

اور بھارت کےدرمیان کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں پراختلاف ہے۔دونوں منصوبے بھارت کی طرف سے تعمیر کیےجارہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں کے ڈیزائن پر اختلافات ہیں،دونوں منصوبے چناب اور جہلم کے معاون دریاوں پر واقع ہیں۔معاہدےکےتحت دونوں دریاوں کےپانی پربلاروک ٹوک پاکستان کاحق ہے،پاکستان بھارت کےدرمیان واشنگٹن میں ستمبر میں دوبارہ مذاکرات ہونگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved