ملک بھر میں سونے کی خریداری میں اضافہ
  6  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھاجارہاہے گزشتہ تین ماہ کے دوران 47ارب روپے کا سونا خریداگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی خریداری میں 8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 28 ارب 64کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 18ارب 66کروڑ روپے سے زائد کی

سونے کی اینٹیں اور سکے خریدے گئے، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 42ارب 82کروڑ روپے کا سونا خریدا گیا تھا۔ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق اپریل سے جون تک پاکستان میں مجموعی طور پر 10اعشاریہ9ٹن سونا خریدا گیا، جس میں سے 6اعشاریہ6ٹن سونے کے زیورات بنوائے گئے، جبکہ 4اعشاریہ3ٹن سونا سکوں اور اینٹوں کی شکل میں خریدا گیا، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 10اعشاریہ1 ٹن سونا خریدا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved