وزیرخزانہ کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
  6  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کیا،کانفرنس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مشاورت بھی ہوئی۔یہ مشاورت پیٹرولیم مصنوعات کی 6 سے 31اگست تک کی قیمتوں پرکی گئی۔بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

پٹرول کی قیمت میں 1روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور ان کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ کیروسن آئل کی قیمت بھی برقرار رہے گی۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں خصوصی حالات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا اور مجاز اتھارٹی کے فیصلے تک قیمتیں برقرار رہیں گے۔ادھر اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved