اقتصادی راہداری منصوبہ غیریقینی کا شکار ہے، چینی ماہرین
  6  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چینی ماہرین نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ غیریقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سےسی پیک کےمتاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔چینی اخبار نے مقامی پروفیسرلان کے حوالے سے لکھا کہ ’’عدالت کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے سی پیک منصوبہ غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں بھی منصوبے کے مشرقی یا مغربی روٹ کوترجیح دینے پر اختلاف ہے‘‘۔چینی اخبار کے

مطابق نواز شریف مشرقی روٹ یعنی پنجاب اورسندھ کے روٹ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) 2018 کےانتخابات میں ناکام ہوگئی تومنصوبہ غیریقینی کا شکار ہوسکتا ہے اور 50 ارب ڈالر کے منصوبے کے کچھ حصوں پر تحقیقات کا آغازہوسکتا ہے۔دوسری جانب روسی خبرایجنسی کے مطابق، بھارت، روس اور ایران کا مشترکہ نارتھ ساؤتھ کوریڈور، یورپ اور ایشیا کی سرحدی پہاڑیوں اور بحری علاقے ’کاکاسس ریجن‘ اور وسط ایشیا سے گزرے گا جس سے سفری اخراجات میں 30 فیصد کمی ہوجائے گی۔ادھرایرانی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت، روس اور یورپ تک سامان کی ترسیل کے لیے راستہ تلاش کررہا ہے۔ایرانی ماہرین کے مطابق بھارت، روس اور یورپ کو سامان فراہم کرنے کے لیے خراسان سامان منتقل کرےگا جب کہ چاہ بہار اور بندر عباس کے درمیان ریلوے کی تعمیر کرسکتے ہیں اور بھارت اس میں فعال کردار ادا کرے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved