اترپردیش میں اپنی نوعیت کا انوکھا’ٹماٹر بینک‘ قائم
  7  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جہاں ملک بھر میں مختلف انداز سے احتجاج کیا جارہا ہے وہیں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایسا انوکھا اور دلچسپ احتجاج دیکھنے میں آیا جس نے سب کو حیران کردیا ۔جی ہاں، اتر پردیش میں ٹماٹروں کے لئے ایک انوکھا بینک قائم کردیاگیا جہاں ٹماٹر خریدنے کیلئے آسان قرضے ، اسے جمع کرانے پر پرکشش سود کی

شرح اور لاکر کی سہولت جیسی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جو اس سبزی کی آسمان کو چھوتی قیمت پر احتجاج کرنے کا انوکھا طریقہ ہے ۔یہ بینک ریاستی دارالحکومت میں مال ایونیو میں واقع یوتھ کانگریس کے دفتر سے چلایا جارہا ہے جہاں آج لگ بھگ 18 خریدار بینک میںآئے جبکہ عوام میں بھی اس تعلق سے دلچسپی دکھائی دی۔اس بینک میں ٹماٹر کے حوالے سے مختلف دلچسپ اسکیمیں رکھی گئیں جن میں ٹماٹروں کی مقدار کو دوگنا کرنا ، بالخصوص غریبوں کیلئے ٹماٹر خریدنے کے سلسلے میں 80 فیصد قرضے دینا شامل ہیں ۔کانگریس کے ترجمان وجیندر ترپاٹھی نے کہا کہ یہ بینک ٹماٹروں کی بہت زیادہ بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی شکل ہے اور یہ توجہ دلانا بھی مقصد ہے کہ عام لوگوں کو اتنی پریشانی ہورہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved