پاکستان اسٹاک، ہنڈریڈ انڈیکس میں 400پوائنٹس کی کمی
  8  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا،سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے

کہ رواں ہفتے سیاسی ہلچل میں ایک بار پھر تیزی پر سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 411 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 465 کی سطح پر بند ہوا، ہفتے کے پہلے روز 10 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے 24 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔حصص بازار میں مجموعی طور پر 263 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی، 106 میں اضافہ اور 16 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام دیکھا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved