ہول سیل میں فی کلو چینی 56 روپے تک پہنچ گئی
  8  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب نیوز)ہول سیل میں فی کلو چینی ایک روپے اضافے سے 56 روپے تک پہنچ گئی۔ سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہول سیلز ریٹ اور بڑھے گا۔شوگر ملوں سے چینی کی سپلائی بند ش کا ساتواں دن ہے، جوڑیا بازار میں چینی کی سپلائی صرف گوداموں سے ہورہی ہے۔اگرچہ ملوں میں چینی کے وافرذخائر موجود ہیں، جو ملکی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اس لیے حکومت نے تین لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں

کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملرز نے جو برآمدی آڈرز حاصل کئے تھے۔ وہ کینسل ہورہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کم ہوئی ہے۔ اس لئے ملرز چینی کی برآمد پر حکومت سے سبسڈی مانگ رہےہیں۔دوسری جانب سپلائی روک کر ملرز مقامی قیمت کو بڑھا رہے ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایکس مل ریٹ 53 روپے مانگا جارہا ہے۔ قیمت تو ہول سیلز مارکیٹ میں بھی بڑھ رہی ہے، گزشتہ روز ایک روپے اضافے سے 56 روپے جبکہ ریٹیل60 روپےتک فروخت ہورہی ہے۔رٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق کمشنر لسٹ میں قیمت 51 روپے درج ہیں لیکن 56 کی ہول سیلز 51 میں ریٹیل کیسے کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved