قطری بینکوں سے رقوم نکالنے کا منصوبہ
  8  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب نیوز)قطر کے بینکوں میں جمع غیر ملکی مالی رقوم کو مزید کمی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جون میں ان رقوم کا حجم گزشتہ دو برسوں میں نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔بلوم برگ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعدد خلیجی بینک قطری بینکوں میں موجود اپنی رُقوم کو نکال لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خلیجی بینکوں نے

چار ملکی عرب بائیکاٹ سے قبل قطر کے بینکوں میں اپنی رقوم کو جمع کرایا تھا کیوں کہ قطری بینکوں میں منافع کی شرح خلیج میں اعلی ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔قطر کے بینکوں میں موجود مجموعی مالی رقوم کے حجم کا 22 فی صدغیر ملکی ڈیپازٹ پر مشتمل ہے۔ جون میں ان ڈپازٹ کا حجم سابقہ ماہ کے مقابلے میں 7اعشاریہ5فیصد کم ہو کر 47 ارب ڈالر تک آگیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved