کراچی سرکلر ریلوے، 2020 تک مکمل کرنے کا فیصلہ
  8  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب نیوز)تعمیر 10سال کے بجائے صرف تین برسوں میں یعنی ستمبر 2020 تک مکمل کی جائے گی۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کی مدت میں کمی سے اس پر آنے والی لاگت پر بھی کمی آئے گی۔ منصوبے پر تقریباً 270 ارب روپے لاگت آئے گی۔اے پی پی نے وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے تقریبا 43 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پچھایا جائے گا اور یہ منصوبہ سندھ حکومت اور چین مکمل کریں گے جبکہ وزارت منصوبہ بندی اس کی نگرانی کرے گا۔کراچی سرکلر ریلوےکا ٹریک 43اعشاریہ2 کلومیٹرپر محیط ہے۔ منصوبے

کے تحت اوسطا آٹھ اعشاریہ ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کل 24 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت رواں سال ستمبر سے تعمیراتی کام کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔سرکلر ریلوے منصوبے میں ڈپو، کنٹرول سینٹرکی تعمیر بھی کی جائے گی اور منصوبے سے 2020 یومیہ 5لاکھ 50ہزار مسافر سفر کریں گےجبکہ 2030 تک اس کا اندازہ 7 لاکھ 49 ہزار 5سو 41 لگایا گیا ہے۔منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے شاہ فیصل کالونی، سی او ڈی، گلستان جوہر، نیپا، گلشن اقبال، فیڈرل بھی ایریا، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، وزیرمنشن اور چنیسر سمیت دیگر علاقوں سے گزرے گی اور منصوبے کیلئے جدید لائنز سمیت ماضی کی لائنز پر سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان چین اقتصادی راہداری پر چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا گیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ملک کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے شہر کے اہم مقامات کو ملانے کی غرض سے اندرون شہر ریل سروس کا منصوبہ سب سے پہلے 1976میں تجویز کیا گیا تھا اور مذکورہ منصوبے سے قبل اس منصوبے پر جاپانی ڈویلپمنٹ ایجنسی (جائیکا) نے سرمایہ کاری کی تھی۔اس کی تکمیل دس برسوں میں مکمل ہونا تھی لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کو سی پیک میں شامل کیا جائے اور تین برسوں کے اندر مکمل کیا جائے۔ان برسوں میں اس منصوبے کی متعدد بار فزی بلیٹی ا سٹڈی کی گئی اور متعدد فورمز پر اس کی منظوری بھی دی گئی لیکن اسے کبھی عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved