حکومت اورشوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کشیدگی، چینی مہنگی
  9  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد والے چینی ڈھونڈیں گے کیوں کہ فراہمی روک دی گئی، بچی کھچی چینی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ۔شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے جھگڑے کے باعث کراچی کو چار روز سے چینی نہیں مل رہی،

منافع خوروں کی چاندی ہوگئی، ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کہتے ہیں شوگر ملز سے چینی نہیں مل رہی قیمت پانچ روپے بڑھی بحران جاری رہا تو قیمت مزید بڑھ جائے گی۔ہول سیل میں چینی کی قیمت انچاس سے بڑھ کرچون روپے کلو تک جا پہنچی ہے ، ریٹیل میں قیمت اٹھاون سے بڑھ کر پینسٹھ روپے کلو ہوگئی ۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت چینی کی برآمدات پر سبسڈی دے اور گنے کی قیمت کم کرنے میں کردار ادا کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved