قطر کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئےبڑی خوشخبری؟
  9  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب نیوز)خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے مستقل شہریت کا قانون منظور کرلیا، خلیج کے خطے میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈزکے اجراء کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت

شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔ایسے غیرملکیوں جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہوگی انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ مستقل ریزیڈنٹ کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved