حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیاتیل کی قیمتوں میں اضافہ ؟
  11  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران خام تیل اور پٹرول کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ فرنس آئل اور ڈیزل کی در آمد میں کمی دیکھی گئی ۔ آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی در آمد 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 88 ہزار ٹن کے قریب رہی جس میں سے ایک لاکھ 71 ہزار 510 ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا جبکہ جون میں خام تیل کی در آمد7 لاکھ 8 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جس میں سے ایک لاکھ37ہزار661ٹن خام تیل بائیکو ریفائنری کی جانب سے در آمد کیا گیا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریوں کی پیداواری استعدا د

میں اضافے کے باعث گزشتہ ماہ خام تیل کی در آمد میں اضافہ رہا،پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ19فیصد اضافے سے 4لاکھ44ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں پٹرول کی در آمد 3 لاکھ 72ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد گزشتہ ماہ106فیصد اضافے سے 21673ٹن رہی جبکہ جون میں 10493ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل فرنس آئل کی در آمد گزشتہ ماہ 6 فیصد کی معمولی کمی سے 6لاکھ78ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جون میں فرنس آئل کی در آمد7لاکھ24ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی،ڈیزل کی در آمد گزشتہ ماہ 3فیصد کمی سے 2لاکھ83ہزار ٹن رہی جبکہ جون میں ڈیزل کی در آمد2لاکھ92ہزار 597ٹن تھی،نیفتھا کی بر آمد جولائی میں 6فیصد کمی سے 36ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں 38388ٹن نیفتھا برآمد کیا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved