پی آئی اے نے طیا رے فروخت کر نے کا اعلان کر دیا
  26  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پی آئی اے انتظامیہ کے اجلاس میں پانچ پرانے طیاروں کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں ایک بوئنگ 747 اور چار ایئر بس اے 310 شامل ہیں۔سماء کے مطابق چیئرمین پی آئی اے عرفان الہیٰ کی زیر صدارت جمعہ کو کراچی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایئر لائن کے 5 پرانے جہاز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی جن میں ایک بوئنگ 747 اور4 ائیربس اے 310 شامل ہیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ فروخت کیے جانے والوں میں سے3 طیارے گراؤنڈ ہیں اور ان کا صرف ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے، جب کہ 2 ائیر بس طیارے پرواز کے قابل ہیں۔ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر مشرف رسول کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 4ارب روپے کی لاگت سے 5بوئنگ 777 طیاروں کی بزنس اور اکانومی کلاس نشستیں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اس دوران ایئر لائن کو ڈیلی ویجز پر افرادی قوت فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی اور اس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی اسکائی ویز کو دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ ᔀ


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
67%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved