عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کےساتھ مقامی مارکیٹ بھی مستحکم ہوگئی
  29  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(ویب ڈیسک) فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 150 اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 150 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 842 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 730 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.56 روپے بڑھ کر 625.71 روپے ہوگئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved