پاکستانی بینکوں کے بیرون ملک آپریشنز پر نظر ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  30  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر بینک جوبیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی بھی نگرانی ہورہی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے منگل کو کراچی چیمبرمیں تاجروں وصنعتکاروں سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بینک ملی ایران کی جانب سے بینکوں کی نامزدگیوں کا انتظار ہے، حبیب بینک پاکستانی ادارہ ہے، اس کی بھرپور معاونت کی جارہی ہے، امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے پر ایچ بی ایل انتظامیہ سے مذاکرات کیے ہیں،

امریکی ریگولیٹرز سے سال پہلے رابطہ تھا مگر رازداری کے معاہدے کے تحت ایچ بی ایل کے ایک کلائنٹ کی وجہ سے مشکلات ہوئیں، قانونی طور پر جومعلومات فراہم کی گئیں وہ کسی کو بھی نہیں بتا سکتے، حبیب بینک بھی کسی سے معلومات شیئرنہیں کرسکتا تھا، حبیب بینک کو دو اپیلوں کا حق حاصل ہے تاہم پاکستان کے دیگر بینک جوبیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی بھی نگرانی ہورہی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سب سے بڑا چیلنج ہے جسے پالیسی سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اشیائے تعیش کی درآمد پر100 فیصدکیش مارجن اسی سلسلے کی کڑی ہے۔طارق باجوہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے، یہ وزارت خزانہ پرمنحصر ہے کہ وہ رپورٹ پبلک کرے یا اسٹیٹ بینک کوہدایات جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل کی 275 ارب ڈالر کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ امریکی ریگولیٹر کو بہترمعلوم ہے، ایچ بی ایل کے معاملے کو تکنیکی غلطی سمجھا جانا چاہیے، بیرون ملک غیرملکی بینکوں میں پاکستانیوں کی کتنی رقم موجود ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، البتہ اسٹیٹ بینک نے 100 تا 102 ممالک کے ساتھ ٹریٹی سائن کرلیا ہے جس پرعمل درآمد کا آغاز یکم جنوری 2018 سے ہوجائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved