ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش
  31  اگست‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سامنے آنے والی سمری میں ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سفارشی دستاویز میں ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 24 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے۔ سب سے زیادہ 14 روپے فی لٹر اضافہ کیروسین آئل جب کہ لائٹ ڈیزل کی ستمبر کیلئے قیمت میں 12 روپے فی لٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری پر لئے گئے فیصلے کا اعلان جمعرات کو ہی متوقع ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved