مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا امکان
  5  ستمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے تولہ مہنگا ہوسکتا ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ ہوگیا ، یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1341 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ۔عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے دام بڑھ جانے سے مقامی مارکیٹ میں اس کی فی تولہ قیمت 200 روپے تک بڑھ سکتی ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سرمایہ کار اس وقت ڈالر کی خریداری سے زیادہ سونے میں سرمایہ لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved