چین کے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران قیمتوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ
  10  ستمبر‬‮  2017     |      کاروبار

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین کے اقتصادی منصوبہ سازوں نے قومی دن اور مڈ آٹم فیسٹیول کی چھٹیوں کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے سخت قواعد نافذ کرنے کا یقین ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ خوراک کی قیمتوں پر گہری نظر رکھیں اور قیمتوں میں اضافے کی نگرانی کریں کیونکہ خراب موسم اور چھٹیوں کےدوران اس کی کھپت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے مطابق سٹور اور سیاحتی مقامات پر واقع ریستورانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹکٹوں یا مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے تمام اشیاء اور خدمات کی قیمتیں واضح طورپر آویزاں کی جائیں

، اسی طرح کی ہدایات نقل و حمل کے اداروں ای کامرس پلیٹ فارمز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹوں کو بھی جاری کی گئی ہیں،چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو شروع ہو گا اور یہ ایک ہفتے تک منایا جا ئے گا جبکہ مڈ آٹم فیسٹیول اس سال چار اکتوبر کو آرہاہے۔وزارت تجارت کے مطابق گذشتہ سال ان چھٹیوں کے دوران 12ٹریلین یوآن (185ارب امریکی ڈالر ) خوراک اوردیگر اشیاء کی خریداری پر خرچ کئے گئے تھے جو اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.7فیصد زیادہ تھے ۔ وہ ٹکٹوں یا مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے تمام اشیاء اور خدمات کی قیمتیں واضح طورپر آویزاں کی جائیں ، اسی طرح کی ہدایات نقل و حمل کے اداروں ای کامرس پلیٹ فارمز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹوں کو بھی جاری کی گئی ہیں،چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو شروع ہو گا اور یہ ایک ہفتے تک منایا جا ئے گا جبکہ مڈ آٹم فیسٹیول اس سال چار اکتوبر کو آرہاہے۔وزارت تجارت کے مطابق گذشتہ سال ان چھٹیوں کے دوران 12ٹریلین یوآن (185ارب امریکی ڈالر ) خوراک اوردیگر اشیاء کی خریداری پر خرچ کئے گئے تھے جو اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.7فیصد زیادہ تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
69%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved