قطر نے دوحا سے کراچی تک بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا
  10  ستمبر‬‮  2017     |      کاروبار

دوحا (ویب ڈیسک)قطری کمپنی نے کراچی سے دوحا تک بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری قطری کمپنی میلاہا نے رواں ہفتے سے سروس شروع کرنے کا اعلا کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اطلاعات قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی جن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری قطری کمپنی میلاہا نے رواں ہفتے سے کراچی تا دوحا تیز رفتار براہ راست بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق،4 عرب ممالک کی جانب سے قطر پر سمندری، زمینی اور فضائی پابندیاں عائد کرنے کے باعث قطری حکومت نے دیگر ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات بہتر بنانے شروع کردیے جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔ پہلا بحری جہاز قطر کے حماد پورٹ سے چار روز کا سفر طے کرنے کے بعد 11 ستمبر پیر کے روز کراچی پہنچے گا۔ میلاہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تاجروں، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قطر اور ایشیا کی اہم مارکیٹوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی سے شپمنٹس دبئی جاتی تھیں، تاہم اب براہ راست دوحا جائیں گی۔ قطر پاکستان سے کھانے پینے کی اشیا خریدے گا جب کہ پیٹروکیمیکلز مصنوعات فروخت کرے گا، پاکستانی تاجروں نے اسے زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر سے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved