برطانوی مائننگ کمپنی کی 30 ملین ڈالر کے ہیرے سمگل کرنے کی کوشش ناکام
  12  ستمبر‬‮  2017     |      کاروبار

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک)تنزانیہ کے حکام نے برطانوی مائننگ کمپنی کے افسران کی 30 ملین ڈالر کے ہیرے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں ضبط کرلیا۔ وزیر خزانہ فلپ پانگو نے صحافیوں کو بتایا کہ برٹش مائننگ کمپنی پیٹرا ڈائمنڈز اور تنزانیہ کی شراکت داری ہے جس میں 75 فیصد حصہ

کمپنی جبکہ 25 فیصد حکومت کا ہے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی افسران نے ظاہر کیا تھا کہ وہ 14.7 ملین ڈالر کے ہیرے ملک سے باہر لے جانا چاہتے ہیں جس کی انھیں اجازت دی گئی تاہم ملک کے سب سے بڑے شہر دارالسلام کے ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو ان کی اصل مالیت دو گنا (29.5 ملین ڈالر) سے زیادہ نکلی۔ان کا کہنا تھا کہ ہیروں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved