افریقہ کی پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے مدد کریں گے ، چین
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
دارالسلام (آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ افریقہ کی پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے اس کی مدد کریں گے ،افریقہ کے ساتھ تعاون کے دس پروگراموں کو مثبت طور پر فروغ دیا جائے گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دارالسلام میں تنزانیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ صحافیوں سے ملاقاتکے دوران کہا کہ چین ،چینی صدر مملکت شی جن پنگ کی طرف سے پیش کی گئی وفاداری اور دوستی کے قول پر عمل کرے گا اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے افریقی ممالک کی مدد کرے گا.انہوں نے کہا اب چین اور افریقہ، چین افریقہ تعاون فورم کی جوہانسبرگ سربراہی کانفرنس کی اتفاق رائے کو عمل میں لانے میں مصروف ہیں۔چین افریقہ کے ساتھ تعاون کے دس پروگراموں کو مثبت طور پر فروغ دے گا جس کا مقصد افریقہ کی صنعت کاری اور جدید زراعت کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved