عالمی اقتصادی فورم رواں ماہ سویٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بیجنگ (آئی این پی )عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس2017 اس ماہ کی 17 سے 20 جنوری تک سویٹرز لینڈ میں منعقد ہوگا، سو سے زائد ممالک سے3ہزار سے زائد شخصیات شریک ہونگی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس2017 اس ماہ کی 17 سے 20 جنوری تک سویٹرز لینڈ کے شہر ڈاووس میں منعقد ہوگا، موجودہ اجلاس کا موضوع قیادت اور ذمہ داری ہو گا ۔یعنی مختلف صنعتوں اور شعبوں کے راہنماوں سے اپیل کی جائے گی کہ عالمی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے رائے پیش کی جائے، اپنی ذمہ داری ادا کی جائے تاکہ عالمی ترقی کے لئے لوگوں کے اعتماد کو بڑھایا جا سکے۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس وقت عالمی معیشت ، تحفظ پسندی اور خود غرضی کے تصورات سے دو چار ہے۔اس صورتحال میں عالمی راہنماوں کی وحدت اور مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔عالمی اقتصادی فورم اس سلسلے میں مدد گار ثابت ہوگا اور توقع ہے کہ عالمی ترقی کے لئے نئے تصورات نظریات اور فارمولے پیش کئے جائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved