برطانیہ سے علیحدگی کیلئے ایک بار پھر ریفرنڈم ، نکولا سٹرجن
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
سکاٹ لینڈ(آ ئی این پی )سکاٹ لینڈنے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے ،ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں غیرملکی مڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ نے بریگزٹ کے تحت یورپی منڈی سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی یونین آسان علیحدگی پراتفاق رائے پیدا نہ کرسکا تو وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم ضرور کرائیں گے۔سکاٹس نیشنل پارٹی کی رہنما نے یورپی یونین میں باقی رہنے سے متعلق سکاٹش عوام کی رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ یورپی منڈی سے برطانیہ کی علیحدگی اس طرح ہونا چاہیے کہ سکاٹ لینڈ بدستور اس کا رکن رہے۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم برطانیہ سے الگ ہوکر آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں رہیں گے۔ واضح ذکر ہے کہ سکاٹ لینڈ کے عوام نے 23 جون 2016ء کو ہونے والے ریفرنڈ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved