جرمنی، سابق صدر رومان ہیرزوگ انتقال کر گئے
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
برلن (اے پی پی) جرمنی کے سابق صدر رومان ہیرزوگ 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے انتقال کا اعلان جرمن صدر یوآخم گاؤک نے اپنے ایک بیان میں کیا تاہم تاحال ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور پر اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ جرمن صدر یوآخم گاؤک نے سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفرد شخصیت کے مالک تھے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کی عادت رکھتے تھے۔ گاؤک نے ان کی اہلیہ کے نام اپنے تحریری پیغام میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رومان ہیرزوگ 1994ء سے لے کر 1999ء تک صدارت کے منصب پر فائز رہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved