امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی بیان سیاسی ہے، جولیان آسانج
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
لندن (اے پی پی) و کی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی سی آئی اے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کے کردار کے بارے میں سی آئی اے کی حالیہ رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے جولیان آسانج نے اسے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایک پریس ریلیز سے تعبیر کیا ۔ وکی لیکس کے بانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی سی آئی اے کی رپورٹ صرف ایک پریس ریلیز ہے جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے اور اس میں اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی آئی اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ماسکو سے وابستہ افراد نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن اور ان کے ساتھیوں کے ای میلز کو ہیک کر کے ویکی لیکس کی سائٹ کو فراہم کیا ہے۔ انہوں نے سی آئی اے کی اس رپورٹ کو ٹرمپ پر سیاسی حملہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکہ کے نئے صدر کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا کرنا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved