امریکہ میں فائرنگ، 45افراد ہلاک، 94زخمی
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 45 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے136 واقعات پیش آئے۔ میری لینڈ، فلوریڈا، اوہایو، ٹیکساس ، ایلینائے، کنساس ، وسکانسن، جنوبی کیرولائینا، جارجیا، اور الاباما میں فائرنگ کے 48واقعات میں 16افراد ہلاک اور37 زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز امریکہ بھر میں فائرنگ کے اٹھاسی واقعات درج کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک اور ستاون زخمی ہوگئے تھے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ بھر میں فائرنگ کے 1141 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں دو سو نوے افراد ہلاک اور چھے سو تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں گیارہ سال سے کم عمر کے گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved