سینئرسٹیزن کے فنڈزکوممبران کی بھلائی پرخرچ کرینگے،ملک افضل
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

لندن (اسلم چغتائی) سینئر سیٹزن ایشین گروپ کی جانب سے یوم قائد اعظم' کرسمس' نیو ایئر' محفل قوالی کا انعقاد جنرل سیکرٹری اسلم چغتائی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کا آغاز راجہ عبدالرئوف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر شوکت نواز نے پروگرام جاری رکھتے ہوئے چیئرمین ملک افضل ملک کو خطاب کی دعوت دی۔ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم کی زندگی' جدوجہد اور قیام پاکستان کے لئے قائد کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے فرمان اور ارشادات پر چلنے پر زور دیا۔ ملک افضل ملک نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نئے سال کی مبارک سب کو دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم اس سینٹر کو بہتر سے بہتر طور پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں اور رواں سال سیر و تفریح کے نئے پروگرام شروع کررہے ہیں اور مشہور مقامات کی سیر و تفریح پر ممبران کو لے کر جائیں گے اور فنڈز کو ممبران کی بھلائی پر ہی خرچ کریں گے۔ انہوں نے ممبران کو سینٹر میں متواتر اور لگاتار آنے کی بھی درخواست کی۔ تقریب سے والتھم فارسٹ کے میئر پیٹر ہیرنگٹن' کونسلر صائمہ محمود' نائب صدر راجہ الیاس نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے دوسرے حصہ میں قوالی کا پروگرام پیش کیا جس کو بے حد پسند کیا گیا پاکستان کے نامور قوال غلام فرید صابری اور مقبول فرید صابری کے چھوٹے بھائی محمود علی صابری نے معروف قوالیاں پیش کرکے سامعین سے داد وصول کی۔ نو مسلم انگریز خاتون عائشہ کریمہ نے بھی چند نعتیں پیش کیں اور داد وصول کی۔ آخر میں لذیذ چکن بریانی' پلائو اور کباب اور مشروبات سے تواضع کی گئی اس کے ساتھ ہی یہ یاد گار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ ملک افضل


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved