خود کش کاربم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
کابل (اے پی پی) جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش کاربم دھماکہ میں 7افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے ، ملک میں تشدد کے دیگر واقعات میں چارسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ہلمند کے شہر لشکر گاہ کے مرکزی علاقہ میں ایک خودکش حملہ اورنے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکہ سے اڑادیا۔پولیس چیف کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 7افرد ہلاک اور6زخمی ہوگئے ۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔دوروزقبل امریکا نے ہلمند میں 300میرین فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز زابل کے ضلع ارغنداب میں طالبا ن نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شمالی صوبہ بدخشاں میں ایک جھڑپ میں 6 عسکریت پسندہلاک اور12زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق صوبہ کے کئی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔افغان حکام نے صوبہ بغلان میں 17دیہات کو عسکریت پسندوں سے کلئیر کرانے کا دعویٰ کیاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved