سعودی عرب، خواتین اساتذہ کیلئے ’’تطویر ٹرانسپورٹ‘‘ کے آغاز کا اعلان
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
(اے پی پی) تطویر ایجوکیشن کمپنی نے دور دراز کے علاقوں میں پڑھانے والی تمام خواتین اساتذہ کے لئے ’’تطویر ٹرانسپورٹ ‘‘کے آغاز کا عندہ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تطویر ٹرانسپورٹ کمپنی اس پروگرام کے تحت 6 ہزار خواتین ٹیچر کو پہلے مرحلے میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ تطویر ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکڑ سمی الدبیکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی سروسز کے اجراء سے ایسی خواتین کو فائدہ ہو گا جو دور دراز کے علاقوں میں پڑھانے کے لئے عام ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتی ہیں ۔سی ای او نے کہا کہ ان ٹیچر ز کو ماہانہ 5سوریال کے عوض ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں تطویر کمپنی کی 25ہزار بسیں 13ہزار سکولوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved