چوہدری اخلاق کوٹکٹ دے کرپی ٹی آئی نے غلطی کی،چوہدری اشرف
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
شفیلڈ ( حمید الرحمن) آزاد کشمیر میں ہونے والے گزشتہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی ناکامی نہیں تھی' پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہی تھی' پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ووٹ تو پڑے ہیں لیکن ان میں سے بعض امیدواروں نے تو الیکشن جیتنے کی کوشش ہی نہیں کی نہ ہی کوئی گرائونڈ ورک کیا اور بعض حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم ہی غلط تھی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اشرف آف سہنسہ نے یہاں شفیلڈ میں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خاص کرکے ہمارے حلقہ میں جو کوٹلی 3سہنسہ ایل اے 10کا حلقہ ہے جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری اخلاق احمد کو ٹکٹ دیا گیا۔ اگر یہ ٹکٹ کسی اور برادری میں دیا جاتا تو اس کے کامیاب ہونے کے زیادہ آثار تھے لیکن چوہدری اخلاق کو ٹکٹ دے کر پی ٹی آئی نے بہت بڑی غلطی کی کیونکہ یہ برادری پہلے ہی کئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی کیونکہ ایک دھڑا چوہدری اخلاق کو ٹکٹ ملنے کی وجہ سے راجہ نصیر کی طرف چلا گیا جو مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور ایک دھڑا چوہدری مظہر کی طرف چلا گیا جو پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے کیونکہ چوہدری اخلاق کے اپنی ہی برادری کے اور قریبی لوگ خلاف تھے کیونکہ یہ شخص اپنے حلقے کے عوام کا کوئی کام نہیں کرتا اور نہ ہی ان کا کوئی مسئلہ حل کرتا ہے لوگ اس کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس کے اپنے قریبی عزیز و اکابر بھی چوہدری مظہر کی حمایت کررہے تھے۔ چوہدری اخلاق کو جو بھی ووٹ ملے ہیں وہ صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ تھے جو نظریاتی لوگ ہیں صرف انہوں نے ہی چوہدری اخلاق کو ووٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ چوہدری اشرف کا مزید کہنا تھا کہ میں آئندہ یہ امید کرتا ہوں کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت حلقے کے لوگوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے کسی بہتر امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا ہماری تمام تر سپورٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ چوہدری اشرف

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved