ٹرمپ انتظامیہ کو بحرانوں کا سامنا کرنا پڑیگا، امریکی انٹلی جنس سروے
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ایک ایسی دنیاء کا سامنا کرنا پڑیگا جہاں تنازعات اوربحرانوں کے خدشات زیادہ ہوں گے،اقتصادی بڑھوتری کی شرح کم ہوگی جبکہ غیرجمہوری دباؤ بے مثال ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات امریکا کے ایک حالیہ انٹلی جنس سروے میں کہی گئی ہے۔’’عالمگیر رحجانات:پیراڈاکس آف پراگریس‘‘ کے نام یہ رپورٹ قومی انٹلی جنس کونسل نے شائع کی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آنیوالے 5برسوں میں ممالک کے اندر اوران کے درمیان کشیدگی اورتنازعات میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق آنیوالے برسوں میں اثرات سے قطع نظر سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ امریکی بالادستی کم ہوگی ۔واضح رہے کہ قومی انٹلی جنس کونسل آفس آف دی ڈایریکٹر آف نیشنل انٹلی جنس کے تحت کام کرتی ہے اور یہ ہر چار سال بعد اس طرح کی ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کرتی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved