بریڈ فورڈ کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا،کونسلرچوہدری عابد حسین
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ (افتخار پوٹھی) ہم سب کو مل کر کمیونٹی کے وقار میں اضافہ کرنا ہے لارڈ میئر نامزد ہونا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور بریڈ فورڈ کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار نامزد لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر چوہدری عابد حسین جماعتی نے یونائیٹڈ فور کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری خالد محمود کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نامزد لارڈ میئر کونسلر چوہدری عابد حسین جماعتی نے کہا کہ آج ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے بریڈ فورڈ سے دو ایم پی بیرسٹر عمران حسین اور ناز شاہ ہیں جو انتہائی محنت سے کام کررہے ہیں۔ کونسلر عابد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور بیرسٹر عمران حسین نے پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے لئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے میزبان اور یونائیٹڈ فور کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کونسلر عابد حسین جماعتی کا لارڈ میئر نامزد ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور امید ہے کہ وہ کمیونٹی کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔ ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل چوہدری نے کہا کہ کونسلر عابد حسین جماعتی محنتی اور قابل شخصیت کے مالک ہیں اور وہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دیں گے۔ چوہدری شہزاد احمد چنگیاں کوٹلہ نے کونسلر عابد حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا جبکہ اس موقع پر بریڈ فورڈ کی سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری محمد صدیق' چوہدری عمران ' حاجی ظفر اقبال' ملک رحمت اعوان' بابو مشتاق' ڈی سی چوہدری آصف علی' سپائس گروپ کے شہزاد چوہدری اور دیگر نے بھی کونسلر چوہدری عابد حسین جماعتی کو لارڈ میئر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں حافظ ضیاء نوشاہی اور پرنس آف پوٹھوار قاسم نوشاہی نے ستار پر پوٹھواری انداز میں حمد و نعت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آخر میں چوہدری خالد محمود نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved