فاروق حیدرکامیرٹ بحالی کاعزم قابل ستائش ہے،راجہ شوکت علی
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ

نوٹنگھم (نمائندہ اوصاف) وزیراعظم آزاد کشمیر نے میاں نواز شریف کے حالیہ دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر جو مسائل بیان کئے ہیں ان کے حل ہونے سے خطہ میں گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان نے جن منصوبہ جات کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے اس سے آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار راجہ شوکت علی خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار زیر کار اور نئے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے بالخصوص چک ہریام رٹھوعہ پل جو کہ میرپور کے دو بڑے تجارتی مراکز کو آپس میں ملائے گا کیلئے دو ارب روپے رکھنا انتہائی اہم تھا کیونکہ یہ منصوبہ مشرف کے دور سے شروع ہے اور مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ پندرہ سال سے ایک نامکمل منصوبہ مکمل ہونے سے میرپور کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ اسی طرح لیپا ٹنل کیلئے بھی رقم رکھی گئی ہے جو کہ اس خوبصورت علاقے کو مظفر آباد سے ملائے گی۔ یہ منصوبہ بھی گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء رہا ہے اور وسائل مہیا نہ ہونے سے نامکمل اور ادھورا چلا آرہا ہے۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو قوی یقین ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے کو مطلوبہ فنڈز جلد از جلد مہیا کریں گے تاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت مالی مشکلات سے نکل کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا میرٹ کی بحالی کا عزم قابل ستائش ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور برادری ازم ' اقربا پروری اور سفارش کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ راجہ شوکت علی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved