اوپی ڈبلیوسی نے ہائی کمشنرکودوسال مکمل ہونے پرتعریفی شیلڈپیش کی
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
لندن(نمائندہ اوصاف) OPWC ۔ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل برطانیہ کے وفد چیئرمین نعیم عباسی، چیف کوآرڈی نیٹر حاجی عابد حسین، میئر آف ہائی ویکمب کونسلر ضیاء احمد، وائس چیئرمین چوہدری آفتاب حسین، عمران حسین، امجد امین بوبی اور چوہدری طارق نے ہائی کمیشن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی اور انکی تعیناتی کے بعد دو سال مکمل ہونے اور انکی پاکستانی کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انکو تعریفی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی کے چیئرمین مشتاق لاشاری بھی موجود تھے۔چیئرمین OPWC نعیم عباسی نے نومبر 2014 سے لیکر 2016ء دو سال مکمل ہونے پر ہائی کمیشن لندن اور چاروں قونصلیٹس میں ہائی کمشنر سید ابن عباس کی سربراہی میں لائی جانے والی مثبت اور تخلیقی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین OPWC نعیم عباسی نے کہا کہ جب نومبر 2014میں سید ابن عباس نے ہائی کمشنر کا چارج سنبھالا تو مسائل کے انبار لگے ہوئے تھے۔ نادرا کا کبھی نہ حل ہونے والا 1.5ملین پاکستانی آبادی کا بحران۔ ویزہ اور ایمرجنسی ویزہ کا مسئلہ، کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کا مسئلہ حتیٰ کہ کمیونٹی کو بے حد مسائل کا سامنا تھا مگر ہائی کمشنر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لندن، گلاسگو، برمنگھم، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ قونصلیٹس میں نئی اور مثبت تبدیلیاں لاکر کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی گئیں اور ہائی کمشنر کی ٹیم ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین، CGَ ۔ مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد، CG ۔ برمنگھم سید احمد معروف، CG۔ بریڈ فورڈ احمد امجد، کونسلر حسن بن آفتاب اور کوآرڈینیشن منسٹر غلام نبی میمن جیسے ہونہار اور قابل افسران کی باہمی کوششوں اور کاوشوں سے برطانیہ بھر کی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔ جس کا سہرا بھی سید ابن عباس کے سر ہے۔23مارچ اور 14اگست اور 6ستمبر کے علاوہ باقاعدگی سے دینی و مذہبی محافل انعقاد کراکر کمیونٹی کو متحد کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقع پر پروگراموں میں کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے کہ سابقہ ادوار میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ کونسلرز کنونشن بھی ایک بڑا کارنامہ ہے۔ کونسلر میئر ضیاء احمد نے کہا کہ نادرا کا بحران حل ہوا جسکی وجہ سے اپاٹمنٹس کا حصول آسان ہوا۔ تمام قونصلیٹس میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء ممکن ہوا۔ حاجی عابد حسین نے کہا کہ ایمرجنسی ویزہ کمیونٹی کا بڑا مسئلہ تھا مگر سید ابن عباس کی محنت اور لگن سے اب چاروں قونصلیٹس اور ہائی کمیشن میں ہفتہ اور اتوار کو بھی ویزہ سہولت فراہم ہوتی ہے جس کی وجہ سے فوتگی کی صورت میں میت کے ساتھ جانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ چوہدری آفتاب، چوہدری طارق اور امجد امین بوبی نے بھی ہائی کمشنر کی کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ہائی کمشنر سید ابن عباس نے OPWC وفد کا تعریفی شیلڈ پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام پلیٹ فارمز اور میڈیا پر اکثر یہ بات دہراتے ہیں کہ ہائی کمیشن کمیونٹی کیلئے ہے اور ان سمیت تمام افسران خدمت کو اپنا فرض منصبی اور اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برسوں سے مسائل کے انبار لگے تھے مگر دو سال میں ان تمام مسائل کا حل محنت اور کوشش سے ممکن بنایا گیا۔ اور نادرا، پاسپورٹ ویزہ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں مثبت تبدیلیاں لاکر کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved