چین میں بد عنوانی کا الزام، ایک ملین افراد کو سزائیں
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بیجنگ (اے پی پی) چین میں چار سال پہلے بدعنوانی کے خلاف شروع ہونے والی مہم کے دوران اب تک تقریباً 1.2 ملین افراد کو پکڑا جا چکا ہے اور سزائیں سنائی گئی ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق بیجنگ میں متعلقہ محکمے سینٹرل کمیشن فار انسپکشن اینڈ ڈسپلن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دوران ایک ارب یورو سے زیادہ مالیت کے اثاثے بھی ضبط کیے گئے۔ بیان کے مطابق کرپشن کے تقریباً 26سو مشتبہ ملزمان کو، جو مفرور تھے، بیرونی ممالک سے چین کے حوالے کیا گیا۔ اس محکمے کے ایک سرکردہ نمائندے لو ڈونگ چوآن نے بتایا کہ کرپشن کے خلاف حتمی اور تباہ کن ضرب تک یہ مہم جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ 2016ء میں تقریباً چار لاکھ دَس ہزار سرکاری افسران کو سزا دی گئی، جن میں مختلف وزارتوں میں کام کرنے والے چھہتر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved