فلپائن کے سمندر میں قزاقوں نے8 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا
  10  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
منیلا (اے پی پی) جنوبی فلپائن کے سمندر میں مبینہ طور پر قزاقوں نے8 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے۔ کمانڈر ارمانڈ بالیلاؤ نے بتایا کہ ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی، جس پر15افراد سوار تھے، لاؤڈ سیرومون جزیرے کے قریب سفر کر رہی تھی کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک تیز رفتار کشتی پر سوار پانچ مسلح حملہ آوروں نے اس پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے مچھیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں مجموعی طور پر آٹھ ماہی گیر مارے گئے جبکہ پانچ اپنی جانیں بچانے کے لیے پانی میں کود پڑے۔ حکام کو شبہ ہے کہ حملہ کرنے والے قزاق تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved